اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک امریکی نیوزپورٹل زیروھیج[zerohedge.com] جو معمولا امریکی پالیسیوں پر تنقیدی نظر رکھتی ہے نے ایک تحلیل میں لکھا ہے؛ ایران نے دس امریکی بندوق برداروں کی گرفتاری کی تصویریں شایع کر کے اوباما کو ذلیل کیا ہے۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر امریکہ کے صدر اوباما کی کانگریس میں آخری تقریر سے کچھ لمحات پہلے اس کو اس وقت رسوا کن شکست ہوئی کہ جب ایران نے ان دس امریکی بندوق برداروں کی گرفتاری کی تصویروں کو شایع کر دیا کہ جو غلطی سے ایران کی حدود میں داخل ہو گئے تھے۔
حالانکہ اوباما نے اس تقریر میں اس موضوع کو بیان کرنے سے کنی کاٹ لی ،لیکن یہ رسوائی اور فوجیوں کی آزادی کے دلایل بھی تقریر کے بعد بھی ایسا لگتا ہے کہ مخفی ہی رہیں گے ۔
زیرو ھیج نے آخر میں دریافت شدہ تصویروں کی نمائش کرتے ہوئے لکھا ہے ؛ اگر چہ اس سلسلے میں ایران کے ارادوں میں کچھ ابہامات موجود ہیں لیکن شکوک اس وقت بر طرف ہو گئے کہ جب ایران کے سرکاری ٹی وی نے نہ صرف دس گرفتار شدہ فوجیوں کی بلکہ ان کی گرفتاری کی اور قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور کشتیوں کی تصویریں بھی دکھا دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲